رائے پور ،24؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ سکما ضلع میں پریشر بم دھماکہ ہونے سے سی آر پی ایف کے ڈپٹی انسپکٹر کی موت ہو گئی ہے جبکہ ایک اور جوان زخمی ہو گیا ہے۔سکما کے پولیس حکام نے آج بتایا کہ ضلع کے پولم پلی تھانہ علاقہ کے تحت پسواڑا گاؤں کے قریب آج پریشر بم کی زد میں آکر مرکزی ریزرو پولیس فورس کے 206 کوبرا بٹالین کے نائب انسپکٹر راجیش کمار کی موت ہو گئی جبکہ، ارکشک مانک تنپارے زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ ضلع کے تملواڑا سے دورناپال کے وسط سی آر پی ایف کی ٹیم کو گست پر روانہ کیا گیا تھا۔ٹیم جب پسواڑا گاؤں کے قریب جنگل میں ٹیم پہنچی تب راجیش کمار اور مانک کا پیرپریشر بم کے اوپر چلا گیا۔اس بم میں دھماکہ ہوا اور دونوں زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ واقعہ کے بعد اضافی پولیس پارٹی جائے حادثہ کے لئے روانہ ہوگئی ہے اور دونوں زخمیوں کو وہاں سے نکالا گیا۔زخمی پولیس اہلکاروں کو چتاگپھا واقع سی آر پی ایف کے فلڈ اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران کمار کی موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں زخمی نوجوان تنپارے کو رائے پور بھیجا جا رہا ہے۔حکام نے بتایا کہ واقعہ کے بعد علاقے میں نکسلیوں کے خلاف مہم تیز کر دیا گیا ہے اور واقعہ کے ذمہ دار نکسلیوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔